السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک شخص کومر ض ہوگیا ہےبعد میں قضاء حاجت وہ بخوبی طہارت حاصل کرتا ہے پانی کےعلاوہ مٹی وغیرہ سے بھی اپنا جسم مل کر پانی سےصاف کرلیتا ہےمگرپھر بھی بعض اوقات اس کا کپڑا خراب نظر آتا ہےاور اسی درمیان میں نماز بھی پڑھ لی ہوتی ہےتوکپڑا خراب ہونے کی حالت میں مگر علم نہ ہونے کی حالت میں وہ اس کی نماز ہوجائے گی یا نہیں ؟ (عبدالصمد عفی عنہ)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب سائل بیمار ہےاوربیماری کی وجہ سے یہ کیفیت ہےتو وہ معذور کےحکم میں ہے اوربصورت عذر لاعلمی میں اس نے نماز پڑھ لی تو نماز درست ہوگی ،لوٹا نے کی ضرورت نہیں ہے۔مگر حتی الامکان بہت احتیاط سےدیکھ بھال کرنماز شروع کرنی چاہئے .
كتبه عبيدالله المباركفورى المدرس بمدرسة دارالحديث الرحمانية الواقعه بدهلى 16/ذوقعدة 1358ھ
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب