(390) اگر کسی عورت کا شوہر فوت ہو جائے اور وہ ملازمت کرتی ہو
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کسی ملازمت کرنے والی عورت کا شوہر فوت ہوجائے اور وہ کسی ایسے ملک میں رہائش پزیر ہو جہاں کسی کی بھی وفات پر تین سے زیادہ چھٹیاں نہیں ملتیں تو ان حالات میں وہ کیسے عدت پوری کرے،کیونکہ اگر وہ عدت پوری کرنے کے لیے گھر بیٹھے گی تو اسے نوکری سے نکال دیا جائے گاتو کیا وہ معاش کمانے کی خاطر دینی واجب کام چھوڑدے؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!اس پر لازم ہے کہ شرعی عدت پوری کرے اور عدت کی مدت میں شرعی سوگ منائے،البتہ اسے دن کے وقت کام کے لیے نکلنے کی اجازت ہے کیونکہ یہ اس کی اہم ضروریات میں سےہے اور علماء نے نص بیان کی ہے کہ وفات کی عدت گزارنے والی عورت حاجت کے وقت نکل سکتی ہے۔اور نوکری پر جانا بھی اس کی اہم حاجات میں سے ہے اور اگر وہ اس کے لیے رات کے وقت نکلنے کی محتاج ہو تو اس کے لیے یہ بھی جائز ہے اس خدشے سے کہ کہیں اسے نوکری سے نہ نکال دیا جائے کیونکہ کسی محتاج عورت کے نوکری سے نکال دیئے جانے پر جو نقصانات مرتب ہوتے ہیں وہ کسی سے مخفی نہیں۔(شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ )