سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(360) اگر بیوی اسلام قبول نہ کرے تو کیا اسے طلاق دینا ضروری ہے؟

  • 15957
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 988

سوال

(360) اگر بیوی اسلام قبول نہ کرے تو کیا اسے طلاق دینا ضروری ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
 اگر بیوی اسلام قبول کرنے سے انکار کردے تو کیا اسے طلاق دینی واجب ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر تو آپ کی بیوی اہل کتاب (یعنی یہودی یا عیسائی) ہے تو آپ پر اسے طلاق دینا واجب نہیں بلکہ آپ اسے بد ستور اپنی بیوی بنا کر رکھ سکتے ہیں ایسا کرنا مباح و جائز ہے۔ لیکن اگر وہ کسی اور دین پر ہو یا پھر بے دین ہو تو صرف آپ کے قبول اسلام سے ہی آپ دونوں کے مابین علیحدگی ہوجائے گی کیونکہ مسلمان شخص کے لیے مشرکہ عورت سے نکاح کرنا جائز نہیں اگر وہ ایسا کرتا ہے تووہ نکاح نہیں بلکہ زنا شمار ہو گا۔(شیخ سعد الحمید)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص443

محدث فتویٰ

تبصرے