السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ننگے سر نماز پڑھنے کے متعلق بتائیں کہ سنت کے مطابق صحیح ہے کیا آپﷺنے ننگے سر نماز پڑھی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ابوداود میں رسول اللہﷺ کا فرمان ہے:
«لاَ یَقْبَلُ اﷲُ صَلٰوۃَ حَائِضٍ اِلاَّ بِخِمَارٍ»
’’بالغ عورت کی ننگے سر نماز نہیں‘‘
اس حدیث کا مفہوم ہے کہ مرد اور نابالغ عورت کی نماز ننگے سر ہو جاتی ہے۔ (1)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب
(1)مزید تحقیق (ارواء الغلیل ج۱ حدیث ۱۹۶) پر دیکھیں