نمازضحی کاوقت سورج کے ایک نیزہ کے بقدر بلند ہونے سے لے کرظہر سے تھوڑی دیر پہلے وقوف آفتاب تک ہے اورافضل وقت وہ ہے جب دھوپ تیز ہوجائے کیونکہ نبی کریمﷺکا ارشادہے کہ ‘‘اللہ تعالی کی طرف رجوع کرنے والوں کی نماز کا وقت وہ ہے ،جب اونٹوں کے بچوں کے پاوں دھوپ سے جلنے لگیں۔’’(صحیح مسلم)جو شخص مسجد میں ہواس کے لئے مستحب یہ ہے کہ جب سورج بلند ہوجائے تووہ اس وقت دویادوسےزیادہ رکعتیں پڑھ لے ۔جیسا کہ احایث سے ثابت ہے (حدیث میں واردالفاظ ترمض کے معنی دھوپ ک تیز ہونا اورفصال،فصیل کی جمع ہے،اس کے معنی اونٹو ں کے بچوں کے ہیں)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب