سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(58) غسل کے فرائض

  • 1514
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-04
  • مشاہدات : 5973

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

غسل کے کتنے فرائض ہیں اور کون کون سے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

وضوء واستنجاء ، سر پر تین اوک ڈال کر بالوں کی جڑوں کو تر کرنا ، سارے بدن کو دھونا۔

غسل جنابت کا طریقہ

حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہﷺنے غسل کا ارادہ فرمایا تو سب سے پہلے دونوں ہاتھ دھوئے پھر شرمگاہ کو دھویا۔ پھر بایاں ہاتھ جس سے شرمگاہ کو دھویا تھا زمین پر رگڑا پھر اس کو دھویا پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا پھر چہرہ دھویا پھر کہنیوں تک ہاتھ دھوئے ۔ پھر سر پر پانی ڈالا اور بالوں کی جڑوں تک پانی پہنچایا تین بار سر پر پانی ڈالا ۔ پھر تمام بدن پر پانی ڈالا پھر جہاں آپ نے غسل کیا تھا اس جگہ سے ہٹ کر پائوں دھوئے ۔(بخاری ۔الغسل۔باب الوضوء قبل الغسل)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

غسل کا بیان ج1ص 92

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ