سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(27) شیخ عبدالقادر جیلانی کر گیارہویں کرنا

  • 15085
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1154

سوال

(27) شیخ عبدالقادر جیلانی کر گیارہویں کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
شیخ عبدالقادر جیلانی  ؒ  کی  گیارھویں  کرنا  اس نیت سے کہ پیر صاحب معظم الہی اور مقرب الہی ہیں  ان کی تعظیم اوران  کے ساتھ  تقرب  حاصل  کرنے کے واسطے  ہم یہ مال خرچ  کرتے ہیں  کہ وہ  ہم  سے راضی  رہیں  کیسا  ہے؟ اور بے  اس نیت کے  صرف  ایصال ثواب  کے لیے  کر نا  بقید  ماہ وتاریخ  کے کیسا ہے ؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

گیارہویں  کر نا شیخ عبدالقادر  کی نیت  مذکورہ  بالا سے شرک  ثابت  ہوتا ہے ۔ اس واسطے  کہ یہ سب  اوصاف  خاص اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں ۔ غیر  کو اس میں دخل نہیں ۔ اور دلایل  اس کے جواب میں سوال نہم  کے گذرے ۔ حاجت اعادہ  کی نہیں۔ اور اگر  بلا اس کی نیت  کے کرے  بقید  ماہ وتاریخ  تو  بدعت  ہے۔  اور تفصیل  اس  کی  جواب  میں سوال کے آتی ہے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ مولانا شمس الحق عظیم آبادی

ص163

محدث فتویٰ

تبصرے