سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(185)مرحوم کا اپنا مال بیوی کو ہیہ کرنا

  • 15006
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1048

سوال

(185)مرحوم کا اپنا مال بیوی کو ہیہ کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیافرماتےہیں علماءدین اس مسئلہ میں کہ سلیمان نے بیماری کی حالت میں اپنی ملکیت اپنی بیوی کوہبہ کردی تھی اسی بیماری میں سلیمان فوت ہوگیا۔وضاحت کریں  کہ شریعت محمدی کے مطابق یہ ہبہ(بخشش)جائز ہےیا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

معلوم ہوناچاہیےکہ بیماری کی حالت میں ہبہ وصیت کےحکم میں تبدیل ہوجاتی ہےیعنی وہ ہبہ نہیں رہتاباقی یہ وصیت ہوگی اوروصیت وارث کے حق میں جائز ہوتی ہے۔باقی غیروارث کواس طرح کی ہوئی وصیت سےثلث ملتاہے۔اس لیےیہ ہبہ شمارنہ ہوگی اورنہ ہی بیوی کویہ ملکیت ملےگی حدیث مبارکہ میں ہے:((لاوصية لوارث.)) ترمذي’كتاب الوصايا’باب ماجاءك لاوصية لوارث’رقم الحديث: ٢١٢۰ ۔ نسائي’ كتاب الوصايا’باب ابطال الوصة للوارث’رقم الحديث:٣٦٧١.

 ‘‘وصيت وارث کے لیے نہیں۔’’

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ راشدیہ

صفحہ نمبر 585

محدث فتویٰ

تبصرے