سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(199) نماز میں پینٹ کو ٹخنوں سے اونچا کرنے کے لئےفولڈ کرنا

  • 13957
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-09
  • مشاہدات : 801

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نماز میں پینٹ کو ٹخنوں سے اونچا کرنے کے لئےفولڈ کرنا منع ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نبی کریم ﷺ نے نماز میں کپڑوں کو موڑنے سے منع فرمایا ہے۔:

عن ابن عباس امر النبی ﷺ ان یسجد علی سبعۃ اعضاء ولا یکف شعراء ولا ثوبا الجبھۃ، والیدین، والرکبتین، والرجلین (بخاری : 809)سیدنا عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے سات اعضاء پر سجدہ کرنے اور بالوں اور کپڑوں کو نہ موڑنے کا حکم دیا ہے ۔(وہ سات اعضاء یہ ہیں) پیشانی، دونوں ہاتھ، دونوں گھٹنے اور دونوں پاوں۔

لیکن اس کا یہ قطعا مطلب نہیں ہے کہ لباس ٹخنوں سے نیچے کرنا جائز ہے۔بلکہ جس طرح موڑنا ناجائز ہے اسی طرح ٹخنوں سے نیچے کرنا بھی ناجائز ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

"ما أسفل من الكعبين من الإزار، ففي النار"(بخاری:5787)

تہہ بند کا جو کپڑا ٹخنوں سے نیچے ہو گا وہ آگ میں جائے گا۔

جب یہ دونوں کام ہی حرام ہیں تو پھر اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنے کپڑے ہی ایسے سلوائے جائیں جو نماز وغیر نماز ہر وقت ٹخنوں سے اوپر رہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ