سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(192) کفن میں قمیض بھول جائے

  • 13950
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-07
  • مشاہدات : 714

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کفن میں اگر قمیض بھول جائے تو کیا حکم ہے ۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کفن کے حوالے سے جو کپڑوں کی تفصیلات ملتی ہیں،وہ ایک کامل واکمل کفن کی تفصیلات ہیں۔اگر بھول کر اس میں کوئی کمی ہو جائے تو اس پر کوئی کفارہ یا گناہ نہیں ہے۔کیونکہ بھول چوک اللہ کے ہاں معاف ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

إن الله تجاوز عن أمتي الخطأ والنسيان وما استُكرهوا عليه (ابن ماجہ:2043،قال الالبانی صحیح)

اللہ تعالی نے میری امت سے خطا،نسیان اورزبردستی سے کروائے گئے اعمال سے درگزر کر دیا ہے۔

دوسری بات یہ ہے کہ اگر کسی مجبوری کے تحت کفن مکمل نہ مل سکے تو جو دستیاب ہو وہی استعمال کر لیا جائے۔وہی کافی ہو جائے گا۔سیدنا مصعب بن عمیر کے بارے میں منقول ہے کہ ان کے کفن کا ایک ہی کپڑا تھا اور وہ بھی نامکمل،اگر سر ڈھانپا جاتا تو پاوں ننگے ہوجاتے اور اگر پاوں ڈھانپے جاتے توسر ننگا ہوجاتا تھا۔(بخاری:1403)

لہذا اگر کسی کے کفن میں قمیض بھول گئی ہے تو جو کفن دیا جا چکا ہے وہی کافی ہے۔اس پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ