سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(529) نمازِ فجر پڑھ کر سورج نکلنے سے پہلے سونا

  • 13271
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 1110

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

صبح کی نماز کے بعد سورج نکلنے سے پہلے سونے کے بارے میں ہماری نظر میں جو احادیث  گزری ہیں ان کی سندیں ٹھیک  نہیں ہیں یاپھر اقوال ہیں آپ صحیح حدیث سے وضاحت فرمائیں کہ واقعی  سونا منع ہے اور پھر اپنا خیال یعنی اپنا عمل بھی ارشاد فرمائیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صبح کی نماز کے بعد سونے کی ممانعت کے بارے میں کو ئی صحیح روایت نہیں لہذا سونا جائز ہے آج کل میرا معمول صبح کی نماز کے بعد  پارک کی سیرو سیاحت  یا مطالعہ کرنا ہے ۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص817

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ