السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک شخص عصر کی نماز میں امام کے ساتھ آخری رکعت پاتا ہے تو کیا وہ تشہد پڑھے گاکہ نہیں۔؟ اگر پڑھے گا تو کتنی۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!نماز عصر کی آخری رکعت میں شریک ہونے والا شخص امام کے ساتھ شامل ہونے کی وجہ سے مکمل تشہد ہی پڑھے گا ،اور پھر کھڑا ہو کر اپنی بقیہ نماز مکمل کر لے گا۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |