سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نماز میں دروازہ کھولنے کا حکم

  • 11164
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1104

سوال

نماز میں دروازہ کھولنے کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دورانِ نماز اگر کوئی دروازے پر دستک دے اور دروازہ کھولنا ضروری بھی ہو تو کیانماز کو توڑ دینا چاہیےیا اس کے علاوہ بھی کوئی حل ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نمازی پر واجب ہے کہ وہ دوران نماز بلا ضرورت حرکت نہ کرے ۔اور اگر ایسی کوئی ضرورت پیش آگئی ہو اور دروازہ نمازی کے سامنے ہی ہو تو وہ اسے کھول سکتا ہے۔جیسا کہ

لیکن اگر دروازہ دور ہو اور زیادہ چلنے کی ضرورت ہو تو نماز میں ہی دستک دینے والے کو سبحان اللہ ،اللہ اکبر جیسے الفاظ کہے جس سے وہ سمجھ جائے کہ نماز پڑھ رہا ہے ۔لیکن اگر پھر بھی فوری دروازہ کھولنا از حد ضروری ہوجائے تو نماز توڑ کر دروازہ کھول لے اور دوبارہ نئے سرے سے نماز پڑھ لے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے