السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مغرب میں بلوں کی جنسی صلاحیت کو ختم کردیا جاتا ہے تاکہ وہ ایذاء کا باعث نہ بنیں ، تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب بلے بعت زیادہ ہوں اور ایذاء پہنچائیں اور آبریشن سے انہیں اذیت نہ پہنچے تو اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ یہ انہیں قتل کرنے سے زیادہ بہتر ہے اور اگر بلے عام نوعیت کے ہوں اور کسی ایذاء کاباعث نہ بنتے ہوں توپھر شائد ان کی بقاء ہی میں بہتری ہے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب