السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں نے دیکھا ہے کہ بعض اوگ مصا فحہ کے بعد دست بوسی بھی کرتے ہیں یا اپنے ہا تھون کو اپنے سینوں پر رکھ لیتے ہیں تا کہ محبت کا زیا دہ اظہا ر کر سکیں تو کیا یہ جا ئز ہے ؟راہنما ئی فرمائیں۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہمارے عام کی حد تک شریعت میں اس عمل کی کوئی دلیل نہیں۔ یہ قطعا شریعت کا حکم نہیں کہ مصا فحہ کے بعد ہا تھ کو بو سہ دیا جا ئے یا اسے اپنے سینہ بر رکھا جا ئے اور اگر ایسا کرنے والے اسے تقرب الی اللہ کا ذریعہ سمجھیں تو یہ بد عت ہے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب