سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(562) السلام علیکم کی بجائے ’’ شام بخیر

  • 10936
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1591

سوال

(562) السلام علیکم کی بجائے ’’ شام بخیر

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سلام کہتے ہو ئے بہت سے لوک اس طرح کے الفا ظ کہہ دیتے ہیں ’’ شام بخیر .......صبح بخیر ....یا اس سے ملتے جلتے الفاظ تو کیا یہ جا ئز ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سلام کے لیے جو الفا ظ وارد ہیں وہ یہی ہیں کہ  انسان کہے ’’ السلام علیکم ..یا ’’سلام علیک ...پھر اس کے بعد جو چا ہے الفا ظ کہہ لے یعنی ’’‏‏مسا ک اللہ با لخیر ... (اللہ آ پ کی شام اچھی کرے ) اور ’’صبحک اللہ با لخیر ... (اللہ آپ کی صبح اچھی کرے) یا اس طرح کے دیگر الفاظ مشروع سلام کے بعد کہے جا ہیں لیکن مشروع سلام کی بجا ئے ان الفاظ کو استعمال  کرنا غلط ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص427

محدث فتویٰ

تبصرے