السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بعض لوگ جو گلے میں زنجیریں استعمال کرتے ہیں'ان کے بارے میں کای حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مردوں کے یے زینت کے طور پر زنجیریں استعمال کرنا حرام ہے'کیونکہ یہ زنجیریں استعمال کرنا عورتوں کی عادت ہے اور اس میں عورتوں کے ساتھ مشابہت ہے'صحیح بخاری میں ہے:
((لعن رسول الله صلي الله عليه وسلم المتشبهين من الرجال بالنساء)) (صحيح البخاري ‘اللباس‘باب المتشبهين بالنساء والمتشبهاتبالرجال ‘ ح:٥٧٧٥)
’’رسول اللہﷺ نے عورتوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والے مردوں پر لعنت فرمائی ہے۔‘‘
اور اگر یہ زنجیر یں سونے کی ہوں تو حرمت اور گناہ میں اور اضافہ ہوجائے گا کیونکہ ایک تو یہ سونے کی وجہ سے اور دوسرے عورتوں کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے حرام ہوں گی ار اگر زنجیر کے ساتھ کسی حٰوان یا انسان کی تصویر بھی ہو تو قباحت میں اور بھی اضافہ ہوجائے گا اور اگر اس کے ساتھ صلیب ہوتوپھر گناہ کی شدت اور خباثت میں مزیداضافہ ہو جائے گا کیونکہ یہ حرام ہے حتیٰ کی عورت کے لیے بھی کہ وہ کوئی ایسا زیور استعمال کرے جس پر انسان یا حیوان یا پرندے یا کسی اور جاندار چیز کی تصویر ہو یا جس پر صلیب کی تصؤیر ہو۔یعنی جس چیز پر تصویر ہوتو وہ مردوں اور عورتوں سب کے لیے حرام ہے'کسی کے لیے بھی یہ جائز نہیں کہ وہ کوئی ایسی چیز پہنے جس پر کسی انسان یا حیوان یا صلیب کی تصؤیر ہو۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب