سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(352) سونے کا دانت لگانا یا اس پر خول چڑھانا

  • 10728
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2365

سوال

(352) سونے کا دانت لگانا یا اس پر خول چڑھانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بیان کیا جاتا ہے  مرد  کے لیے دانت کو سونے یا چاندی سے باندھنا جائز ہے،سوال یہ ہے کہ اگر سونے  یا چاندی کا دانت  لگوالیا جائے یا اس پر سونے  یا چاندی  کاخول  چڑھا لیاجائے  تو کتاب وسنت  کی دلیل  کی روشنی  میں بتائیں کہ یہ جائز  ہے یا ناجائز؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قولاً اورعملاً ثابت  یہ ہے کہ  مردوں کے لیے سونا یا چاندی کے برتنوں کو استعمال کرنا یا ان چیزوں  کو استعمال کرنا جنہیں سونے چاندی ے بنایا گیا ہو یا جن پر ان کی پالش کی گئی ہو حرام ہے۔ان میں صرف وہ چیز جائز ہے جس کے جواز کی دلیل ہو'مثلاً چاندی  کے تار کے ساتھ  ٹوٹے ہوئے برتن کو باندھنا ۔ سونے  اور چاندی  کے دانت یا ناک لگوانا یا ن پر خول چڑھانا ممانعت  سے مستثنی ٰ نہیں ہے لہذا اصل یہ ہے کہ یہ حرام ہے کہ الا یہ کہ  اس کی ضرورت  ہوتو پھر ضرورت  کی وجہ  سے جائز ہوگا (یعنی  جب  سونے اور چاندی کے استعمال کے بغیر اور کوئی چارہ کار ہی نہ ہو تو پھر  نظریہ ضرورت  تحت جائز ہے)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص276

محدث فتویٰ

تبصرے