نماز میں دستانے پہننے کا کیا حکم ہے خصوصاً جب کہ نمازی امام بھی ہو؟
مردوں اور عورتوں کے لئے نماز کے اندر اور باہر امام اور مقتدی دونوں کے لئے دستانے پہننا جائز ہے کیونکہ انسان کو سردی وغیرہ کی وجہ سے دستانے پہننے کی ضرورت ہوتی ہے۔صرف عورتوں کے لئے دستانے پہننے کی ممانعت ہے۔جب کہ وہ حالت احرام میں ہو۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب