سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

پیشاب کی نجاست سے بچئے

  • 10101
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 982

سوال

پیشاب کی نجاست سے بچئے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کبھی کبھی نماز سے فراغت کے بعد معلوم ہو تا ہے کہ میرے کپڑوں پر پیشا ب کے چھینٹے یا کو ئی نجا ست لگی ہو ئی ہے اس نجا ست کا انکشاف کبھی دوسرے دن بھی ہو تا ہے تو کیا میری سا بقہ نماز درست ہو گی ؟ مجھ پر کو ئی چیز لا ز م ہو گی ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پیشا ب وغیرہ کی نجا ست سے بچنے کے لئے احتیاط سے کا م لیجیے جب پیشاب کر نے کا عمل مکمل ہو جا ئے تو پھر استنجا ء اور وضوء کو شروع کیجیے اگر قطرہ گر نے یا سلسل البول کی شکا یت ہے تو نما ز سے قریباًایک گھنٹہ پہلے پیشا ب کیجیے قطروں کے بند ہو نے کا انتطا ر کیجیے اور جب بند ہو جا ئیں تو پھر وضوء کیجیے اگر یہ صورت وسوسہ کی وجہ سے ہو تو پھر اپنے کپڑے شلوا ر وغیرہ پر پا نی کے چھینٹےما ر لیجیے تا کہ شیطا ن یہ نہ کہہ سکے کہ یہ تری پیشا ب کی ہے اور اگر سلسل البول کی شکا یت مستقل ہوتو اسی حا لت میں نماز جا ئز ہے لیکن وضوء اذان کے بعد کیجیے اگر پیشا ب کے قطرے بند ہو گئے ہو ں اور تم تری کو دیکھو  اور یہ یقین ہو جا ئے کہ یہ تری نماز سے پہلے کی ہے تو پھر احتیا ط یہ ہے کہ اس نماز کو دوہرا لیا جا ئے اور اگر محض شک ہو تو پھر نماز دوہرا نے کی ضرورت نہیں

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص272

محدث فتویٰ

تبصرے