میں ایک ایسا انسان ہوں کہ مجھے بہت جلد غصہ آجاتاہے ۔ میں نے بہت کوشش کی ہے کہ غصے کے وقت اپنے اعصاب قابو میں رکھوں لیکن میں نے محسوس کیا ہے کہ مجھے معلوم ہی نہیں ہوتا کہ میں غصے کی حالت میں ہوں، امید ہے کہ آپ غصہ کے علاج کے لیے میری راہنمائی فرمائیں گے ؟
آپ کثرت سے ( اعوذباللہ من الشیطن الرجیم ) پڑھا کریں اور جب غصہ آئے تو وضو کرلیا کریں ۔ رسول اللہ ﷺ نے اس شخص کی انہیں باتوں کی طرف راہنمائی فرمائی تھی ، جسےغصہ بہت آتا تھا ۔ حست استطاعت ان اسباب سے بھی بچنے کی کوشش کریں ، جن کی وجہ سے غصہ آتاہو ، ارشاد باری تعال ہے :
’’اور جو اللہ سےڈرے گا تو اللہ اس کے کام میں آسانی پیدا کردے گا ۔‘‘
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب