مغرب،عشاءاورفجرکی نمازوں میں قرات جہری کیوں ہوتی ہےاوردیگر فرض نمازوں میں کیوں نہیں؟اس حکمت کی دلیل کیا ہے؟
اللہ سبحانہ وتعالی ہی بہتر جانتا ہے کہ ان نمازوں میں جہر ی قرات میں کیا حکمت ہے؟لیکن بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ رات کی ان نمازوں میں اورصبح کی نماز میں لوگ جہری قرات سےزیادہ مستفید ہوسکتے ہیں اورظہر وعصر کی نمازوں کی نسبت ان نمازوں کے اوقات میں ان کی مشغولیت بھی کم ہوتی ہے۔واللہ اعلم۔