سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(76) سور کے گوشت کی خرید فروخت کی شرعی حیثیت

  • 3180
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1089

سوال

(76) سور کے گوشت کی خرید فروخت کی شرعی حیثیت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک مسلمان شخص سور کا گوشت بیچتا ہے۔جو ولائت سے ٹین میں رکھ کر خوبصورت لیبل سے مزین ہوکرآتا ہے۔اور یوں بھی گوشت بقر وغیرہ ما کول اللحم جو وہاں سے ٹینوں میں بند ہوکر آتا ہے۔خرید و فروخت جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سور کے گوشت کا اگر یقین ہے تو مسلمان کو اس کی بیع جائز نہیں مشکوک حالت میں بھی یہی پرہیز واجب ہے۔حدیث شریف میں ہے۔من اتقي الشبهات فقد استبراء لدينه

جو شبہات سے بچے گا وہ اپنا دین بچا لے گا۔

(فتاوی ثنائیہ۔جلد 2 صفحہ 452)

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 14 ص 86

محدث فتویٰ

تبصرے