جو مسلمان مال رکھ کر کسی مسلمان کی عزت نہیں بچاتا۔حالانکہ وہ زیور قرآن و حدیث ضمانت و گرو میں دیتا ہے۔وہ مال دار اللہ کے نزدیک کیسا ہے۔؟
قرض خواں کو قرض دینا نہ دینا دینے والے کی رائے پر ہے۔اس لئے اس امر میں فتویٰ شرعی یہی ہے کہ حتی الوسع مسلمان مسلمان کی اعانت کرے۔تو اجر عظیم کا حقدار ہوگا۔لیکن سوال سے یہ معلوم نہیں ہواکہ قرض خواہ کیسا ہے۔ادا کرنے والا ہے یا لے کر کھا ہی جاتا ہے۔اس لئے جب تک اس کا حال معلوم نہ ہو فتویٰ مکمل نہیں ہوسکتا واللہ اعلم