السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج جاتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں تمام انبیاء کی امامت کروائی تھی؟ کیونکہ حدیث مسلم شریف میں ہے: آپ ﷺ نے صرف دو رکعت نماز ادا کی تھی۔ بہت لوگ کہتے ہیں کہ آپﷺ نے نمام نبیوں کی امامت کی۔ اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم امام الانبیاء ہیں۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مسجد اقصیٰ میں آپ ﷺ نے جملہ انبیاء علیہم السلام کی جو امامت کرائی تھی وہ تحیۃ المسجد کی دو رکعتیں تھیں۔ ملاحظہ ہو: تفسیر اضواء البیان’ لہذا آپﷺ امام الانبیاء ٹھہرے۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب
ماخذ:مستند کتب فتاویٰ