سوال:… ایک شخص اپنے محلہ کی مسجد میں نماز ظہر پڑھنے گیا۔ جب مسجد میں پہنچا تو دیکھتا ہے کہ جماعت کھڑی ہو گئی وہ شخص بغیر سنت پڑھے جماعت نماز میں شریک ہو گیا۔ جب جماعت سے فارغ ہوا تو پہلے دو رکعت سنت بعد والی پڑھے۔ یا چار کعت سنت سابقہ کو پہلے پڑھے؟
اس شخص کو چاہیے کہ فرضوں سے فارغ ہو کر پہلے دو سنتیں بعد والی پڑھ لے۔ اس کے بعد چار رکعت سنتوں کی قضا کرے۔
کما جاء فی الحدیث کان رسول اللّٰہ صلی اللہ علیه وسلم إذا فاتته الأربع قبل الظہر صلہا بعد الرکعتین بعد الظہر (ابن ماجہ)
’’یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی چار کعت سنتیں اگر پہلے پڑھنے سے رہ جاتی تھیں تو ان کو بعد دو رکعتوں کے پڑھتے تھے۔‘‘
(اہل حدیث گزٹ دہلی۔ جلد نمبر ۸ شمارہ نمبر ۱۲)