السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
قربانی کا گوشت سب سے پہلے کس نے کھایا تھا؟ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ میں قربانی کا گوشت آگ کھایا کرتی تھی۔ آگ کے بعد سب سے پہلے کس انسان نے قربانی کا گوشت کھایا تھا؟ اس کا نام بتائیں۔شکریہ) (ایک سائل قمر الزمان فیروزپوری) (۳۱ جولائی ۱۹۹۸ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سب سے پہلے نذر و نیاز کی حلت و اباحت حضرت عیسیٰ بن مریم رضی اللہ عنہما کے لیے ہوئی جس طرح کہ ’’تفسیر قرطبی‘‘ و’’ تفسیر بیضاوی‘‘ وغیرہ میں مصرح ہے ۔اس سے ظاہر ہے کہ ان اشیاء کا استعمال انھوں نے کیا ہو گا۔ بعد میں یہی اباحت امت ِ محمدیہ کے لیے برقرار رہی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب