سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(5) وہ کون سی بستی ہے؟

  • 23757
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1378

سوال

(5) وہ کون سی بستی ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ذیل کی آیت کی تشریح مطلوب ہے:

﴿وَحَر‌ٰمٌ عَلىٰ قَريَةٍ أَهلَكنـٰها أَنَّهُم لا يَرجِعونَ ﴿٩٥﴾... سورة الأنبياء

’’اور ممکن نہیں ہے کہ جس بستی کو ہم نے ہلاک کردیا ہو وہ پھر پلٹ سکے‘‘

یہ  کن بستی والوں کا تذکرہ ہے؟کہاں تھی وہ بستی؟یہ کیوں ہلاک کیے گئے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس آیت میں کسی متعین اور مخصوص بستی کی طرف اشارہ نہیں ہے۔بلکہ اس آیت میں بستی سے مراد ہر بستی کے مکین ہوتے ہیں۔اس آیت کا مفہوم ومقصود یہ ہے کہ ہر وہ بستی جس کو اللہ نے نیست ونابود کردیا،اب ایسا نہیں ہے کہ وہ دوبارہ اٹھائی نہیں جائے گی۔بلکہ اس کے برعکس سزا وجزا کی خاطر ہر بستی کو قیامت کے دن دوبارہ اٹھایا جائیگا۔محض دنیوی عذاب آخرت کے عذاب کو ٹال نہیں سکتا۔یہی مفہوم ایک دوسری آیت میں ہے:

﴿وَكَأَيِّن مِن قَريَةٍ عَتَت عَن أَمرِ رَبِّها وَرُسُلِهِ فَحاسَبنـٰها حِسابًا شَديدًا وَعَذَّبنـٰها عَذابًا نُكرًا ﴿٨ فَذاقَت وَبالَ أَمرِها وَكانَ عـٰقِبَةُ أَمرِها خُسرًا ﴿٩ أَعَدَّ اللَّهُ لَهُم عَذابًا شَديدًا...﴿١٠﴾... سورة الطلاق

’’کتنی ہی ایسی بستیاں ہیں جنھوں نے اپنے رب اور اس کے رسولوں کی نافرمانی کی،تو ہم نے ان کی سخت باز پرس کی انہیں شدید عذاب سے دوچار کیا۔تو انہوں نے اپنے کیے کا مزہ چکھ لیا اور ان کا انجام تو گھاٹا ہی گھاٹا ہے کہ اللہ نے ان کےلیے دردناک عذاب تیار کررکھا ہے‘‘

ایسی نافرمان بستیاں دنیا میں بھی عذاب الٰہی سے دوچار ہوں گی اور دنیوی عذاب ان کے اُخروی عذاب کوٹال نہیں سکتا۔وہاں بھی اللہ نے ان کے لیے دردناک عذاب تیار کررکھاہے۔

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاوی یوسف القرضاوی

قرآنی آیات،جلد:1،صفحہ:39

محدث فتویٰ

تبصرے