السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اجنبیوں کی موجودگی میں عورت کی نماز کا کیا حکم ہے جیسا کہ مسجد حرام میں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورت کے ذمہ اپنے سارے بدن کو چہرے ہتھیلیوں اور قدموں سمیت چھپانا ہے اگر اس کے پاس غیر محرم رشتہ دار یا بیگانے مردوں کی آمد و رفت ہو ، اور ایسا کرنا نماز کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لیے کہ نظر کا پردہ نماز کے پردے سے کوئی تعلق نہیں رکھتا ۔(سماحۃ الشیخ عبداللہ الفوزان)
ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب