سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(718) بوڑھی عورت سے مصافحے کا حکم جبکہ مصافحہ آڑ کے ساتھ ہو

  • 19566
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 691

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اجنبی عورت کے بوڑھی ہونے کی صورت میں اس سے مصافحے کا کیا حکم ہے؟نیز جب اپنے ہاتھ پر کپڑے وغیرہ کی آڑ لے تو کیا حکم ہوگا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی بھی حال میں غیر محرم عورتوں سےمصافحہ جائز نہیں،چاہے وہ جوان ہوں یا بوڑھی ہوں،چاہے  ہاتھ ملانے والا نوجوان ہو یاانتہائی بوڑھا ہو کیونکہ اس میں ان دونوں کے لیے فتنے کا خطرہ موجود ہے جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم   سے صحیح طور پر ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم   نے کہا:

"إِنِّي لَا أُصَافِحُ النِّسَاءَ "[1]

"میں عورتوں سےمصافحہ نہیں کرتا"

اورام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں:

"نہیں اللہ کی قسم! بیعت لیتے ہوئے آپ  صلی اللہ علیہ وسلم   کا ہاتھ کسی عورت کے ہاتھ کو نہیں لگا۔ آپ  صلی اللہ علیہ وسلم   ان سے یہ کہہ کر بیعت لیتے بلاشبہ میں نے تم سے اس پر بیعت لے لی"

اورفتنے تک پہنچنے کےذرائع کو بند کرنے کے لیے،اور دلائل کے عام ہونے کی وجہ سے رکاوٹ یا غیر رکاوٹ میں مصافحہ کرنے  میں بھی کوئی فرق نہیں۔(سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن باز  رحمۃ اللہ علیہ  )


[1] ۔صحیح سن النسائی رقم الحدیث(4181)

ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف

صفحہ نمبر 637

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ