سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(171) کیا میں اپنے سگریٹ نوش بیتے کی شادی کر دوں؟

  • 15689
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 863

سوال

(171) کیا میں اپنے سگریٹ نوش بیتے کی شادی کر دوں؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میرا بیٹا سگریٹ نوش ہے۔اور داڑھی منڈواتا ہے۔البتہ نمازیں پابندی سے ادا کرتاہے۔اس نے مجھ سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے تو کیا میرے لیے درست ہے کہ میں اس کی شادی کروں یا نہیں؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شادی میں آپ کااس کی مدد کرنا جائز ہے کیونکہ یہ مذکورہ برائیاں شادی کےمعاملے میں(شرعاً) رکاوٹ نہیں،ہاں آ پ اسے نصیحت کریں کہ وہ داڑھی کو معاف کردے اور سگریٹ نوشی سے باز آجائے اور ہمیں امید ہے کہ آپ کا اس کی شادی کرانا اس کی اصلاح اور اس کی طرف سے آپ کی فرمانبرداری کاسبب ہوگا کیونکہ خیر صرف خیر ہی لاتی ہے  ۔اللہ ہی توفیق دینے والا ہے۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص241

محدث فتویٰ

تبصرے