امام اور مقتدی فرضی نماز کے بعد دعا کریں تو یہ جائز ہے یا نہیں ؟
نماز کے بعد اما م او رمقتدیوں کا مل کر دُعا کرنا بدعت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں یہ طریقہ نہ تھا سوائے اس طریقہ اس طریقہ کے کہ آپ دُعا نماز کے اندر مانگتے تھے کیونکہ نمازی اپنے رب کے ساتھ مناجات کرتا ہے پس مناجات کے وقت دُعا کرنا اس لئے مناسب ہے اور نماز کے بعد سنت کے مطابق ذکرنا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے ۔ یعنی لا الہ الا اللہ اکبر کہنا۔ (مجموعہ الفتاوی۲۲/۵۱۹)
امام شا طبی کتاب الاعتصام۱/۲۵۲ میں بدعات اضافیہ سے مفصل بحث کے نتیجے میں ایک جگہ راقم ہیں ۔" امثلة ھذا الاصل التزام الدعاء بعدا لصلوٰت بالھیئةالاجتماع" مقصود اس سے یہ ہے کہ اس چیز اصل میں صحیح اور نا جائز ہوتی ہے مگر تخصیص کی وجہ سے بدعت ہو جاتی ہے نماز کے بعد اجتماعی صورت میں دُعا کو ضروری سمجھنا اور پاندی کرنا اسی قسم سے ہے۔ اسی طرح ایک ا ور مقام پر لکھتے ہیں :