السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
یاد داشت کے لیے اپنی تصویر بناکرگھر رکھنا یاپھر والدین کی؟اور کتابوں کی تصاویر کےبارے میں وضاحت فرمائیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تصویر خواہ اپنی ہو یا والدین وغیرہ کی بطو ر یا د گا ر اپنے پا س رکھنا حرا م ہے صحیح حدیث میں ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی بن ابی طا لب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فر ما یا : جو تصویر یا مجسمہ دیکھو اسے مٹا دو اور جو قبر اونچی دیکھو اسے برا بر کردو اور دوسری روا یت میں ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : قیا مت کے دن سب سے سخت عذاب مصوروں کو ہو گا (مسلم)
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب