سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اسلام اجازت دےتا ہے جنسی ناول پرھنے کی

  • 999
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 200

سوال

اسلام اجازت دےتا ہے جنسی ناول پرھنے کی
جنسی ناول پڑھنے کا حکم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا جنسی ناول پڑھنا جائز ہے ۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! اسلام ایک پاکیزہ اور عفت و عصمت پر مبنی مذہب ہے،جو فحش گوئی اورفحاشی پھیلانے کی مذمت کرتا ہے۔اور مسلم معاشرے میں ہمیشہ نیک عادات کو فروغ دینے کی تاکید کرتا ہے تاکہ معاشرہ پاکیزہ رجحانات کا حامل بن سکے،ارشاد باری تعالی ہے۔: إن الذين يحبون أن تشيع الفاحشة في الذين آمنوا لهم عذاب أليم في الدنيا والآخرةِ وَاللَّہُ یَعلَمُ وَا َنتُم لَا تَعلَمُونَ (سورة النور 19) ترجمہ : ”جولوگ مسلمانوںمیں بے حیائی پھیلانے کے آرزومندرہتے ہیں ان کے لیے دنیا اورآخرت میں دردناک عذاب ہیں ۔اللہ سب کچھ جانتا ہے اورتم کچھ بھی نہیں جانتے ۔“ لہذا فحش گفتگو کرنا ،فحش مناظر دیکھنا اور فحش کہانیاں اور رسالے پڑھنا سب شرعی طور پر حرام ہیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے