سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نکاح

  • 963
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 174

سوال

نکاح
ٹیلیفون پر نکاح السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا ٹیلیفون پر نکاح کیا جا سکتا ہے؟اگر لڑکا سعودی عرب میں مقیم ہو اور لڑکی پاکستان میں ہو۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! جدید وسائل وذرائع کے ذریعے عقد نکاح جائز ہے جبکہ نکاح کے ارکان اور شروط مکمل ہو رہے ہوں۔ یعنی ایجاب وقبول، ولی کی اجازت، شہادتین اور حق مہر۔ اگر تو ان میں کوئی ایک شے مفقود جیسا کہ ٹیلی فون کے ذریعے نکاح میں شہادت ممکن نہ ہو تو اس صورت میں نکاح جائز نہیں ہے۔ اور اگر شہادت ممکن ہو جیسا کہ سکائپ وغیرہ میں ویڈیو کانفرنس کے ساتھ نکاح کا انعقاد اور غرر کا اندیشہ بھی نہ ہو تو انٹرنیٹ کے ذریعہ نکاح جائز ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے