سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جمعہ کی سنتیں اور نوافل

  • 953
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 215

سوال

جمعہ کی سنتیں اور نوافل
جمعہ کی سنتیں نہ پڑھنے کا حکم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اگر کوئی آدمی جمعہ کی نماز میں جماعت سے پہلے اور بعد والی سنتیں ادا نہیں کرتا صرف جماعت کے ساتھ فرائض پڑھتا ہے تو کیا اس کی نماز ادا ہو جائے گی ،یا وہ سنتیں ادا نہ کرنے کی وجہ سے گناہ گار ہو گا۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! سنتیں کبھی کبھار تو چھوڑی جا سکتی ہیں کیونکہ یہ فرض نہیں ہیں،ان کو پڑھنے سے ثواب ملتا ہے اور نہ پڑھنے سے گناہ نہیں ملتا ،لیکن ان کو مستقل چھوڑنے کی عادت نہیں بنانی چاہئے۔کیونکہ نبی کریم نے ان سنتوں کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا: من رکع اثنتی عشرة رکعۃ، بنی له بيت فی الجنة، (مسلم:728) جس نے (جمعہ کے دن) بارہ رکعات نماز ادا کی، اس کےلیے جنت میں گھر تعمیر ہوگا۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے