سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

خشک منی لگے کپڑوں میں نماز

  • 934
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 199

سوال

خشک منی لگے کپڑوں میں نماز
منی لگے ہوئے کپڑوں میں بھول کر نماز پڑھنا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھ پر غسل جنابت لازم تھا اور میری شلوار پر بھی منی لگی تھی لیکن وہ خشک ہو گئی تھی، میں نے غسل کر کے دوبارہ وہی کپڑے پہن لیے، لیکن میں منی لگی جگہ کو دھونا بھول گیا اور اسی کپڑے میں ہی سارا دن نمازیں پڑھتا رہا، بعد میں خیال آیا کہ میں نے دھویا نہیں تھا، لیکن یہ سب کچھ بھولنے کی وجہ سے ہوا ہے نا کہ عمدا۔کیا اس صورتحال میں نماز ہو جائے گی۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! صورت مسؤلہ میں آپ کی نمازیں ہو گئی ہیں ۔کیونکہ اہل علم کے صحیح قول کے مطابق منی نجس نہیں بلکہ پاک ہے اور اس کا کپڑوں پر باقی رہنا غیر مؤثر ہے ،اس سے کپڑے ناپاک نہیں ہوتے۔نبی کریم نماز پڑھتے تھے اور منی کے آثار آپ کے کپڑوں میں باقی ہوتے تھے۔تفصیل کے لئے دیکھیں فتوی نمبر(2241) http://www.urdufatwa.com/index.php?/Knowledgebase/Article/View/2241/140/ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے