سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

ہم بستری کا مسعلہ

  • 920
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 204

سوال

ہم بستری کا مسعلہ
کن ایام میں بیوی سے ہم بستری کرنا منع ہے السلام عليكم ورحمة الله وبركاته سوال: سال کے وہ کون کون سے دن یا راتیں ہیں جن میں بیوی سے ہم بستری مکروہ، حرام یاغيرمناسب ہے؟جو ہونے والے بچے کے لیے نقصان ده ہے۔ ؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! جواب بیوی کے ساتھ ہم بستری کرنا شرعی طور پر پورے سال کے تمام دنوں اور راتوں میں جائز ہے،کسی دن اس کی ممانعت نہیں ہے،ہاں البتہ اگر آپ نے روزہ رکھا ہوا ہو تو اس روزے کی وجہ سے دن کو ہم بستری کرنا ممنوع ہے۔باقی رہا بچے کو نقصان کے حوالے سے تو وہ آپ کسی مستند ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے