سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

طلاق اور مہر کا معاملہ

  • 881
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 191

سوال

طلاق اور مہر کا معاملہ
مہر میں دیا گیا سونا رقم دے کر خرید لینا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته نکاح کے بعد مہر معجل کی جگہ سونے کی کوئی چیز دی تو طلاق کے وقت کیش دے کر سونے کی واپسی کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! بظاہر تو اس میں کوئی ممانعت نظر نہیں آتی،بشرطیکہ بیوی اسے واپس کرنے پر راضی ہو جائے۔ کیونکہ یہ تجارت کی ایک قسم معلوم ہوتی ہے ،جس میں فریقین کی باہمی رضامندی ضروری ہے۔گویا آپ پیسے دےکر وہ چیز اس سے خرید رہے ہیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے