سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

متعدد سالوں کےچھوڑے ہوئےروزوں کی قضا کا حکم

  • 874
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 194

سوال

متعدد سالوں کےچھوڑے ہوئےروزوں کی قضا کا حکم
چھوڑے گئے روزوں کی قضا کی طاقت نہ ہونے پر فدیہ کی ادائیگی السلام عليكم ورحمة الله وبركاته میں رمضان کے علاوہ روزے رکھنے کی بہت کم ہمت پاتا ہوں، میں اگر سابقہ چھوڑے ہوئے روزوں کی قضا نہ کر سکوں اور فدیہ دے دوں کیا تب بھی ٹھیک ہو گا؟کیونکہ میں نے سچی توبہ کر لی ہے۔۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! اگر آپ واقعی اتنے کمزور ہیں کہ ان کی قضا کرنے سے معذور ہیں تو پھر یہ آپ کا شرعی عذر بنا جاتا ہے اور اللہ تعالی معاف کرنے والے ہیں،لہذا آپ ان کا کفارہ ادا کر کے بری الذمہ ہو جائیں گے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے