سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جنت اور دوزخ کے کتنے کتنے دروازے ہیں اور انکے نام کیا ہیں

  • 872
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 724

سوال

جنت اور دوزخ کے کتنے کتنے دروازے ہیں اور انکے نام کیا ہیں
جنت اور جہنم کے دروازوں کی شرعی تعداد السلام عليكم ورحمة الله وبركاته قرآن میں جنت کے ۸، اور جہنم کے ۷دروازوں کا ذکر ہے ، انکے نام اور تفسیر احادیث مبارکہ میں موجود ہے ، لیکن پاکستانیوں کے لیئے جنت کے ۹ دروازے کیوں ہیں ، نواں دروازہ کسی مزار پر ہے ، اس دروازے پر خاموشی کیوں کیا یہ اللہ کی طرف سے پاکستانیوں کے لیئے خاص رعایت ہے یا انکے بدعتی دین کا انعام ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! پاکپتن کے بہشتی دروازے کو اصلی جنت کا دروازہ سمجھنا بہت بڑی جہالت اور بیوقوفی ہے۔اصلی بہشتی دروازے پر تو فرشتے استقبال کریں گے اور جنتیوں کا یہ منظر ہوگا۔ وَ سِیۡقَ الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا رَبَّہُمۡ اِلَی الۡجَنَّۃِ زُمَرًا ؕ حَتّٰۤی اِذَا جَآءُوۡہَا وَ فُتِحَتۡ اَبۡوَابُہَا وَ قَالَ لَہُمۡ خَزَنَتُہَا سَلٰمٌ عَلَیۡکُمۡ طِبۡتُمۡ فَادۡخُلُوۡہَا خٰلِدِیۡنَ(الزمر : 73) اور جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے تھے ان کے گروہ کے گروہ جنت کی طرف روانہ کئے جائیں گے یہاں تک کہ جب اس کے پاس آجائیں گے اور دروازے کھول دیئے جائیں گے اور وہاں کے نگہبان ان سے کہیں گے تم پر سلام ہو، تم خوش حال رہو تم اس میں ہمیشہ کیلیے چلے جاؤ۔ لیکن یہاں پر تو ڈنڈوں سے مارا جاتا ہے اور دھکے دئیے جاتےہیں مارا پیٹا جاتا ہے یہ تو جہنمی دروازہ ہے ۔ جی ہاں !! ان کا سب سے شریف آدمی بھی اس دروازے کو پار کرتے وقت دوسری طرف ذلیل و رسوا ہوا ہوتا ہے اور مشرکوں اور بداعمال لوگوں کا حشر بھی جہنم کے دروازے پر ایسا ہی ہوگا: قِیۡلَ ادۡخُلُوۡۤا اَبۡوَابَ جَہَنَّمَ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ۚ فَبِئۡسَ مَثۡوَی الۡمُتَکَبِّرِیۡنَ(الزمر 72) کہا جائے گا کہ اب جہنم کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ جہاں ہمیشہ رہیں گے، پس سرکشوں کا ٹھکانا بہت ہی برا ہے۔‏ اللہ بچائے دجال کےاس دروازے سے۔ اگر دجال نے اپنی جنت دکھانی شروع کردی تو پھر تو یہ لوگ فورا ایمان لے آئیں گے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے