سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

شوھر اپنی بیوی کا دودھ پینا چاتا ھے؟

  • 871
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 176

سوال

شوھر اپنی بیوی کا دودھ پینا چاتا ھے؟
بیوی کا دودھ پینے کا حکم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته میری شادی کو ٣ سال ہو گئے ہیں۔ ہمارا ایک بچہ ہے سات ماہ کا۔ مجھے اپنی بیوی کا دودھ پینا اچھا لگتا ہے اور میری بیوی کو بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔ میں کئی بار اس کا دودھ پی چکا ہوں۔ تو کیا اس سے ہمارے نکاح پر اثر پڑا ہے۔ بچے کی دودھ کی ضرورت بھی پوری ہوتی ہے۔ مجھے بہت شوق ہے دودھ پینے کا۔ کیا میں اب بھی پی سکتا ہوں۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! بیوی کا دودھ پینے سے آپ کے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا،کیونکہ جمہور اہل علم کے نزدیک رضاعت کبیر غیر معتبر ہے،صرف بچپن میں دودھ پینے سے رضاعت چابت ہوتی ہے،لیکن اس سے احتیاط بہتر ہے کیونکہ یہ بچے کا حق ہے اور شوق کے ساتھ مسلسل پینا ایک غیر ضروری امر ہے۔ مزید تفصیل کے لئے دیکھیں فتوی نمبر(2286) ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی

تبصرے