سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نماز پڑھتے وقت اپنی نظریں کہاں رکھنی چاہیے خاص کر رکوع میں کہاں دیکھنا چاہیے

  • 793
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-22
  • مشاہدات : 268

سوال

نماز پڑھتے وقت اپنی نظریں کہاں رکھنی چاہیے خاص کر رکوع میں کہاں دیکھنا چاہیے
نماز میں نظر کہاں ہو السلام عليكم ورحمة الله وبركاته نماز پڑھتے وقت اپنی نظریں کہاں رکھنی چاہییں ،خاص کر رکوع میں کہاں دیکھنا چاہیے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! نماز میں کسی خاص جگہ پر نظر رکھنے کے حوالے سے کوئی صریح نص موجود نہیں ہے ۔ ہاں البتہ اتنی بات ضرور ہے کہ نماز میں نظر کو آوارہ گردی نہیں کرنی چاہئے۔ بلا وجہ ادھر ادھر یا آسمان کی طرف دیکھنا ناپسندیدہ عمل ہے۔ اہل علم کے ہاں نظر کے مقام کے تعین میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ مالکیہ کہتے ہیں کہ نمازی کواعتدال کے ساتھ اپنے سامنے دیکھنا چاہئے،نہ تو بالکل سر جھکائے اور نہ ہی اوپر اٹھائے۔ انہوں نے آیت مبارکہ (فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ)[البقرة:144] آپ مسجد حرام کی طرف اپنا منہ کر لیں۔ سے استدلال کیا ہے۔ جبکہ جمہور اہل علم کے نزدیک سجدے کی جگہ نظر رکھنا مستحب ہے۔ ابن سیرین سے مروی ہے کہ نبی کریم پہلے نماز میں آسمان کی طرف دیکھ لیا کرتے تھے،جب یہ آیت مبارکہ(الَّذِينَ هُمْ فِي صَلاتِهِمْ خَاشِعُونَ) [المؤمنون:2] نازل ہوئی تو آپ نے اپنا سر نیچے جھکا لیا۔ [رواه البيهقي وسعيد بن منصور] اسی طرح تشہد کے بارے میں آتا ہے کہ آپ کی نظر انگلی کے اشارے پر ہوتی تھی۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب محدث فتوی فتوی کمیٹی

تبصرے