سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

معانقہ

  • 741
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-22
  • مشاہدات : 159

سوال

معانقہ
عید کے دن معانقہ کرنے کی حکمت السلام عليكم ورحمة الله وبركاته عید کے دن تسلسل سے تین بار معانقہ کرنے کی کیا حکمت ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! عید کے دن عید ملنے کے لئے معانقہ کرنا،لوگوں کی عادت ہے ،لوگ یہ کام عبادت سمجھ کر نہیں کرتے ،بلکہ ایک دوسرے کے احترام اور خوشی کے اظہار کے طور پر کرتے ہیں۔ لہذا اس میں اصل اباحت ہے۔ باقی رہا ایک بار یا تین بار ملنے کا معاملہ تو یہ لوگوں کی باہمی محبت پر مبنی ہوتا ہے ،جو آدمی زیادہ قریب ہو، اسے ایک سے زائد بار ملنے کی کوشش کی جاتی ہے اور جو قریبی نہ ہو اس سے سر سری سا مل لیا جاتا ہے۔ شیخ صالح العثیمین کا یہی موقف ہے۔ "مجموع فتاوى ابن عثيمين" (16/208-210 ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب محدث فتوی فتوی کمیٹی

تبصرے