سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

زمین پر زکوٰۃ

  • 716
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 174

سوال

زمین پر زکوٰۃ
غیر تجارتی اور غیر مستعمل زمین کی زکوة کا حکم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته زمین جو خرید کر چھوڑدی گئی ہو،کیا اس پر زکوٰۃ ادا کر نا فرض ہے یا نہیں- نہ استعمال میں ہے اور نہ تجارت کے لئے ہے۔؟ قران و سنت کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں ۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! ایسی زمین پر کوئی زکوة نہیں ہے، کیونکہ زکوة زرعی زمین کی آمدن پر اور تجارتی زمین کی قیمت پر ہوتی ہے ،اور آپ کی یہ زمین نہ تو استعمال میں ہے،جس سے زراعت پیدا ہو، اور بقول آپ کے نہ ہی تجارتی مقصد سے لی گئی ہے۔ ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب محدث فتوی فتوی کمیٹی

تبصرے