شادی کے بارے میں میرا سوال کا جواب ضرور دینا کیونکہ سامنے سے ہم یہ سوال کسی سے پوچھ نہں سکتے
سہاگ رات کے شرعی آداب
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سہاگ رات میں پہلے سے آخر تک کیا کرنا چاہئے اور کیا کیا جائز ہے۔؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کسی بھی نوجوان لڑکے یا لڑکی کی زندگی میں شادی کا تصور ایک انتہائی خوش آئند و مسرت خیز ہوتا ہے۔ ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی تعبیر بھی اس کے خوابوں کی طرح حسین ہو۔البتہ ہمارے مسلم معاشرے میں مذہب سے کچھ نہ کچھ حد تک لگاؤ رکھنے والے نوجوانوں کی ایک خواہش یہ بھی ہوتی ہے کہ شبِ زفاف یعنی سہاگ رات سے قبل یا بعد کے آداب یا مسائل کے حل کا ادراک اس کو سنت مطہرة کی روشنی میں حاصل رہے۔
یوں تو اس ضمن میں عربی میں بہت سی مفید کتب لکھی گئی ہیں ،لیکن ہماری اسی سائٹ پر سنت مطہرہ اور آداب مباشرت کے نام سے ایک کتاب اردو میں دستیاب ہے ،آپ اسے ڈاون لوڈ کر کے اس کا مطالعہ کریں۔اس کا لنک درج ذیل ہے۔
http://kitabosunnat.com/kutub-library/article/urdu-islami-kutub/9-islam-ka-moasharti-nizam/234-sunnat-e-mutahira-aur-adaab-e-mubashirat.html
ھذا ما عندی واللہ ٲعلم بالصواب
محدث فتوی
فتوی کمیٹی