سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اللہ کو سجدہ تعظیمی کر کے دعا مانگنا

  • 658
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 434

سوال

اللہ کو سجدہ تعظیمی کر کے دعا مانگنا
نماز کے علاوہ سجدہ میں دعا کرنا السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا دعا مانگنے کی یہ صورت جائز ہے کہ کوئی نماز کی حالت میں بھی نہ ہو اور حاجت کی شدت کی وجہ سے اللہ کو سجدہ کر کے اس میں مانگنا شروع کر دے۔کیا نماز کے بغیر اللہ کو سجدہ کر کے دعا کی جا سکتی ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! جی ہاں نماز کے بغیر دعا کے لئے سجدہ کرنا جائز ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان اقدس ہے۔ أقرب ما يكون العبد من ربه وهو ساجد فأكثروا من الدعاء﴿مسلم﴾ سجدے میں بندہ اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے لہذا تم اس میں کثرت سے دعا کیا کرو۔ اس حدیث مبارکہ سے ثابت ہوتا ہے کہ نماز کے علاوہ بھی سجدہ کیا جا سکتا ہے،اور اس میں دنیا وآخرت کی کوئی بھی دعا کی جا سکتی ہے۔ اور افضل یہ ہے کہ یہ سجدہ بھی با وضو ہو کر کیا جائے۔ ھذا ما عندی واللہ ٲعلم بالصواب فتویٰ کمیٹی محدث فتویٰ

تبصرے