سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کیا نام کے ساتھ اسم اللہ یا محمد کاغذ پر لکھنا لازم ہے؟

  • 614
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-21
  • مشاہدات : 210

سوال

کیا نام کے ساتھ اسم اللہ یا محمد کاغذ پر لکھنا لازم ہے؟
کاغذ پر اسم اللہ یا اسم محمد لکھنے کا حکم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اکثر ناموں میں اسم اللہ یا اسم محمد ہوتا ہے اور کاغذ پر نام لکھتے وقت بہت شوق سے لکھ بھی دیا جاتا ہے اس میں بے حرمتی کا قوی امکان موجود ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا نام کے ساتھ اسم اللہ یا محمد لکھنا لازم ہے یا بے حرمتی سے بچنے کا کوئی طریقہ موجود ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! اسم اللہ یا اسم محمد کے ساتھ پورا نام لکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے ،لیکن بعد میں اسے بے حرمتی سے بچانا چاہئے۔ اگر بے حرمتی کے ڈر سے پورا نام لکھنے کی بجائے صرف اشارہ ہی کر دیا جائے تو بظاہر اس میں بھی کوئی حرج نظر نہیں آتا، لیکن اس تخفیف سے نام کے معنی میں کوئی فساد لازم نہیں آنا چاہئے۔ نیز جہاں امتیاز اور دستاویزات میں نام کی ضرورت ہو وہاں تو پورا نام ہی لکھا جائےگا ،ورنہ التباس لازم آئے گا۔ ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب محدث فتوی فتوی کمیٹی

تبصرے