سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نماز جمعہ کی نیت

  • 606
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-20
  • مشاہدات : 185

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ نماز جمعہ کی نیت کرنا کیسا ہے؟ اور یہ کس طرح کی جائے گی؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ بات ذہن نشیں ہونی چاہیے کہ نیت دل کے ارادے کا نام ہے، نا کہ زبان سے الفاظ ادا کرنے کا اور نیت سے مزاد یہ ہوتی ہے کہ انسان کو پتا ہو کہ میں کون سی نماز (فجر یا ظہر اور فرض یا سنت اور کتنی رکعات) ادا کرنے لگا ہوں۔ اس حوالے سے شریعت نے کوئی مزید لفظی طریقہ کار نہیں بتایا ہے۔ لوگ جو کچھ بھی بیان کرتے ہیں وہ سنی سنائی اور خود ساختہ من گھڑٹ باتیں ہیں جن سے بچنا چاہیے اور انہیں اسلام سے نہیں جوڑنا چاہیے۔

جب آپ دل و دماغ میں یہ سوچ کر مسجد میں آتے ہیں کہ میں نماز جمعہ پڑھنے جا رہا ہوں تو یہی آپ کی نیت ہے۔ (واللہ اعلم)

هذا ما عندي والله اعلم بالصواب


محدث فتویٰ کمیٹی

 

تبصرے