الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیلکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قرآن مجید تو سات حروف میں نازل ہوا ہے ،سات قرءات،دس قراءات،پچیس قراءات یا اس سے کم و بیش جو عدد بیان کیا جاتا ہے ،یہ دراصل ناقلین قراءات کی تعداد ہے،جتنے قراء نے ان سات حروف کو نقل کیا ہوتا ہے وہ اتنی ہی قراءات شمار کر لی جاتی ہیں،یہی وجہ ہے کہ ان قراءات کو قراء کرام کی طرف منسوب کیا جاتا ہے ،جیسے قراءات امام نافع،قراءات امام مکی وغیرہ،جیسے کوئی حدیث دس، بیس یا اس سے کم وبیش سندوں کے ساتھ مروی ہو۔ سبعہ قراءات اور سبعہ احرف کی تفصیلی مباحث پر مشتمل تین جلدوں میں ماہنامہ رشد قراءات نمبر چھپ کر منظر عام پر آچکا ہے ،آپ ان تین جلدوں پر مشتمل رسائل کا ضرور مطالعہ کریں۔ یہ تینوں رسائل ہماری ویب سائٹ کتاب و سنت ڈاٹ کام پر درج ذیل لنک پر دستیاب ہیں۔ http://www.kitabosunnat.com/kutub-library/list/urdu-islami-kutub/quran-aur-uloom-ul-quran/31-qirat-saba-wa-ashra.html ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتویٰ کمیٹی
محدث فتویٰ